ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  دکشن کنڑا میں سامنے آیا ڈینگی سے موت کا پہلا معاملہ 

 دکشن کنڑا میں سامنے آیا ڈینگی سے موت کا پہلا معاملہ 

Sun, 14 Jul 2024 20:19:45    S.O. News Service

منگلورو ،  14 / جولائی (ایس او نیوز) ڈینگی بخار میں مبتلا ایک شخص منگلورو کے اسپتال میں داخل کیے جانے کے باوجود علاج کارگر نہ ہونے سے موت کا شکار ہوگیا ۔
    
ڈینگی سے فوت ہونے والے شخص کا یتیش (52 سال) بتایا گیا ہے جو کہ شامبھور کا رہنے والا تھا اور حال ہی میں پتور کے کڈبا میں منتقل ہوا تھا ۔ یتیش بی سی روڈ پر بھارت بیڑی کمپنی میں ملازم تھا ۔ ڈینگی مرض میں مبتلا ہونے کی تشخیص کے بعد یتیش کو بنٹوال کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ اس کے خون میں پلیٹلیٹس کی شدید کمی دیکھتے ہوئے اسے بہتر علاج ڈیرلکٹہ منگلورو کے اسپتال میں منتقل کیا گیا  مگر وہاں بھی علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے یتیش کی موت واقع ہوگئی ۔
    
دکشن کنڑا میں ڈینگی کے معاملات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں اور اس دوران یتیش کی موت سے دکشن کنڑا میں ڈینگی کی وجہ سے موت واقع ہونے کا پہلا با ضابطہ معاملہ سامنے آیا ۔  حالانکہ ضلع کے کئی پرائیویٹ اسپتالوں میں ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی موت واقع ہونے کے کئی معاملے پیش آ چکے ہیں لیکن سمجھا جاتا ہے کہ اس کی اطلاع محکمہ صحت کے افسران کو دی نہیں جاتی اور باضابطہ طور پر اس کی رپورٹنگ نہیں ہوتی ۔ اب پہلی مرتبہ سرکاری طور پر یتیش کی موت کو ڈینگی بخار سے جوڑا گیا ہے ۔ 


Share: